OPWDD کے کام میں حصہ لینے کے لیے آپ کے لیے کئی مختلف طریقے موجود ہیں۔ ایک طریقہ یہ ہے کہ آپ کسی بورڈ یا کونسل میں شمولیت اختیار کریں۔
بورڈز یا کونسلز OPWDD کو صلاح مشورہ دیتی ہیں۔ یہ پروگرامز، خدمات، اور منصوبوں کے بارے میں فیصلوں میں مدد کرتے ہیں۔ یہ ہر سال چند بار ملاقات کا انعقاد کرتے ہیں۔
اگر آپ کسی بورڈ یا کونسل میں شمولیت اختیار کرنا چاہتے ہیں تو براہِ کرم یہ دلچسپی کا فارم پُر کریں۔ ہمیں بتائیں کہ آیا آپ درج ذیل میں دلچسپی رکھتے ہیں: آٹزم اسپیکٹرم ڈس آرڈرز ایڈوائزری (Autism Spectrum Disorders Advisory, ASD) بورڈ، ڈیولپمنٹل ڈس ایبلیٹیز ایڈوائزری کونسل (Developmental Disabilities Advisory Council, DDAC)، یا وزیٹرز کے کسی بورڈ میں۔
براہِ کرم نوٹ کریں کہ یہ فارم پُر کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کو منتخب کر لیا جائے گا۔
اگر آپ کے کوئی سوالات ہیں یا فارم مکمل کرنے میں مدد چاہیے، تو براہِ کرم ای میل کریں planning@opwdd.ny.gov
This question requires a valid email address.