والدین رہنماؤں کے لیے مشترکہ اِن باکسز اور ڈرائیوز
2025 سے تمام والدین انجمن/ والدین اساتذہ انجمن کے والدین قائدین اور زمرہ I کے والدین رہنماؤں (PAC چیئرز، PAC چیئر کے متبادل، اور COPS صارفین) کو انفرادی @DOEexternal.nyc اکاؤنٹس جاری کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، والدین رہنماؤں کی تمام تنظیموں (بشمول ضلعی والدین تنظیموں) کو بھی ایک مشترکہ اِن باکس اور ڈرائیو جاری کی جائے گی، جس تک والدین رہنما اپنے انفرادی اکاؤنٹس کے ذریعے رسائی حاصل کر سکیں گے۔
براہِ کرم اس فارم کے ذریعے یہ بتائیں کہ کن والدین رہنماؤں کو ضلعی اِن باکسز یا ڈرائیوز تک رسائی درکار ہے۔ نوٹ: یہ فارم مکمل کرنے پر آپ کا ای میل پتہ ریکارڈ کر لیا جائے گا۔ ہم آپ سے صرف اس صورت میں رابطہ کریں گے اگر آپ کے جوابات سے متعلق کوئی سوال یا مسئلہ ہو۔
والدین رابطہ کار اس فارم کو ان صدر/ شریک صدر (والدین رہنماؤں) اور چیئرپرسن/ متبادل (زمرہ I کے والدین) کے لیے پُر کریں، جنہیں فی الحال مشترکہ اِن باکس یا ڈرائیو تک رسائی حاصل نہیں ہے۔
صدور / شریک صدور اور/ یا چئیر پرسن/ متبادل اس فارم کو اپنے اسکول کے ان اضافی والدین رہنماؤں کے لیے پُر کریں جنہیں مشترکہ اِن باکس یا ڈرائیو تک رسائی درکار ہے۔
سوالات کے لیے، tech@schools.nyc.gov پر رابطہ کریں۔
1. آپ کا نام اور DOE ای میل (والدین رابطہ کار) یا DOEexternal.nyc (صدر/ شریک صدر یا چیئرپرسن/ متبادل) ای میل کیا ہے؟ (ہم اس معلومات کو آپ کی جمع کروائی گئی درخواست سے متعلق سوالات پوچھنے کے لیے استعمال کریں گے۔) *Required
2. براہِ کرم ان تمام والدین رہنماؤں کی متعلقہ معلومات شامل کریں جنہیں ضلعی سطح کے مشترکہ اِن باکسز تک رسائی درکار ہے۔
- اگر کسی والدین رہنما کو والدین رہنماؤں کی متعدد تنظیموں کے مشترکہ اِن باکسز تک رسائی درکار ہو، تو براہِ کرم ہر PLO کو نئے اندراج کے طور پر درج کریں۔
- خالی خانوں میں “N/A” درج کریں
- اگر ٓآپ کو 5 سے زیادہ اکاؤنٹ شامل کرنے ہوں، تو براہِ کرم یہ فارم دوبارہ پُر کریں.
*Required
براہِ کرم نوٹ فرمائیں:
والدین رہنماؤں کے لیے:
مشترکہ اِن باکس اور ڈرائیو تک رسائی صرف ان والدین رہنماؤں کو دی جا سکتی ہے جو اسکول والدین رہنما رابطہ معلوماتی نظام (SPLCI) میں DOEexternal.nyc اکاؤنٹ کے ساتھ شامل ہیں۔ اگر والدین رہنما SPLCI میں "submitted" کے طور پر درج نہیں ہے، تو ہم انہیں رسائی فراہم نہیں کر سکتے۔
زمرہ I کے والدین رہنماؤں کے لیے:
رسائی صرف ان والدین رہنماؤں کو دی جا سکتی ہے جو DOEexternal.nyc اکاؤنٹ کے ساتھ iPlan Portal میں شامل ہوں۔ اگر والدین رہنما iPlan Portal میں درج نہیں ہے، تو ہم انہیں رسائی فراہم نہیں کر سکتے۔