منگل، 1 دسمبر، 2026
ہمارے پہلی بس خدمت فراہم کنندہ ٹاؤن ہال تقریب میں شرکت کریں۔ یہ ایک ایسا فورم ہے جہاں والدین اور بس خدمت فراہم کنندگان مل کر اپنی آراء کا تبادلہ، خدشات پر بات چیت، اور طلباء کے لیے پیلی اسکول بس کے تجربے کو بہتر بنانے کے طریقوں پر باہمی تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کریتے ہیں۔ یہ ٹاون ہالز سلسلے کی پہلی ملاقات ہے جس کا مقصد رابطے کو مضبوط بنانا اور مسائل کے عملی حل تلاش کرنا ہے جس سے شہر کے تمام خاندانوں کو بہتر انداز میں مدد مل سکے۔
ٹاون ہال تقریب دو حصوں میں منقسم ہوگی:
حصہ اول (1):دفتر برائے آمد و رفت ( OPT) تازہ ترین معلومات سے آگاہ کرے گا اور خاندانوں کی جانب سے پہلے سے جمع کروائے گئے عام سوالات اور عنوانات کا جواب دے گا۔
حصہ دوئم (2): جو خاندان اس تقریب میں بذات خود شرکت کریں گے، انہیں اپنے بچوں کے انفرادی مسائل یا اسکول بس سے متعلق مخصوص امور پر براہِ راست بس خدمت فراہم کنندگان کے نمائندوں سے بات چیت کرنے کا موقع ملے گا۔.
اس تقریب میں پہلے سے جمع کروائے گئے سوالات کو موضوع کے لحاظ سے جمع کر کے جواب دینے سے ہم کئی اور ممکنہ خدشات کا بھی جواب دے سکیں گے۔
*براہِ مہربانی شرکاء کی کُل تعداد میں خود کو بھی شامل کریں
This question requires a valid email address.