نیویارک سٹی محکمہ صحت اور ذہنی حفظان صحت آپ کو COVID-19 ویکسین کے بارے میں کمیونٹی کی سطح پر ہونے والی ورچوئل گفتگو میں شرکت کے لیے مدعو کر رہا ہے۔
ہمارے ساتھ اس بارے میں گفتگو کے لیے شامل ہوں کہ COVID-19 ویکسینیں کیا ہیں، ان کے ضمنی اثرات کیا ہیں، اس وقت کون ویکسین لگوانےکے لیے اہل ہے اور آپ ویکسین کہاں سے لگوا سکتے ہیں۔ آپ کو اپنے لیے اور اپنے خاندان کے لیے ویکسین لگوانے کے بارے میں باخبر فیصلہ کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے، گفتگو میں سوالات اور جوابات کے لیے بھی وقت رکھا جائے گا۔
ہم آپ کے ساتھ بات چیت کے منتظر ہیں!
اس سوال کیلئے درست ای میل ایڈریس درکار ہے۔